انڈین مسلم لیگ کے لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ای احمد کا آج علی الصباح انتقال ہو گیا۔مسٹر ای احمد کو کل پارلیمنٹ کے دونو ں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر
جمہوریہ کے
خطاب کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑ ا تھا اور وہ اپنی نشست سے
گر پڑے تھے۔جس کے بعد انہیں فوری طور پر رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا جہاں منگل کی دیر رات ان کا انتقال ہو گیا۔